نئے آرمی چیف جنرل قمر کی بہادری کی وجہ سے سیاچن کا ایک مقام ان کے نام سے منسوب ہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 28 نومبر 2016 13:50

نئے آرمی چیف جنرل قمر کی بہادری کی وجہ سے سیاچن کا ایک مقام ان کے نام ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 نومبر 2016ء) : نئے آرمی چیف کے طور پر جنرل قمر جاوید باجوہ کا نام سامنے آ گیا ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ دہشتگردی کے ملک سے خاتمے سمیت پانچ ترجیحات پر کام کریں گے ۔ جنرل قمر باجوہ دہشتگردی کو پاکستان کے لیے سب سے بڑا خطرہ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے بطور سخت جان فوجی دہشتگردی کو ملک میں سب سے بڑا خطرہ قرار دیا۔

نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مقصد ہر سطح پر مکمل طور پر دہشتگردی کا خاتمہ ہے ۔ دفاعی امور کے ذرائع نے بتایا کہ قمر باجوہ کی ترجیحات میں ملک بھر میں قیام امن کے لیے حکومت کے ساتھ مل کر مﺅثر پالیسی تشکیل دینے میں تعاون کرنے سمیت ملک دشمنوں کے خلاف کارروائیاں اور ملک کو دہشتگردوں سے پاک کرنا ، آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن کے اہداف کا حصول ، دہشتگرد تنظیموں، اور دہشتگردوں کے سہولت کاروں کا قلع قمع کرنا اور پاک چین اقتصادی راہداری کا تحفظ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جنرل قمر باوجوہ نے کرنل کے عہدے سے اب تک دہشتگردی کے خلاف نہ صرف کمانڈ کیا بلکہ بہادری کی کئی مثالیں بھی قائم کیں، یہی وجہ ہے کہ سیاچن میں تعیناتی کے سبب سیاچن جیسے مشکل محاذ پر ایک پوسٹ کو ان کے نام ’باجوہ ‘ سے منسوب کیا گیا ہے۔ فوج کے کچھ ذرائع نے بتایا کہ جنرل قمر سیاسی معاملات پر پختہ رائے بھی رکھتے ہیں اور جنرل قمر جاوید باجوہ سیاسی معاملات پر اظہار رائے سے بھی گریز نہیں کرتے ۔ جنرل قمر باجوہ فوری فیصلہ کرنے کی غیر معمولی صلاحیت رکھنے کے ساتھ ساتھ پاک فوج میں تربیت اور مہارت میں مزید بہتری کے خواہشمند ہیں اور یہ توقع کی جا رہی ہے کہ جنرل قمر باجوہ ملکی دفاع کے لیے نئی حکمت عملی بھی تیار کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :