بھارتی وزیر اعظم کا بھارت کو اقتصادی طاقت بنانے کی خواہش کا اظہار غیر حقیقی ہے، سابق وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کا ٹویٹ

پیر 28 نومبر 2016 15:03

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 نومبر2016ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے’’ من کی بات‘‘ ریڈیو پروگرام میں بھارت کو اقتصادی طاقت بنانے کی خواہش کے اظہار کو سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے غیر حقیقی قرار دیا ہے۔گزشتہ روز اپنے ٹویٹ میں عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ کی رابطہ سازی پر کوئی بھروسہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

میںبغیر نقدی اقتصادیات کی طرف جانا پسند کروں گا مگر جموں و کشمیر میں انٹرنیٹ کی رابطہ سازی اور فروخت کیلئے مخصوص جگہوں کے بغیر لگتا ہے میں فاقہ کشی پر مجبور ہوجائوں گا۔عمر عبداللہ نے کہا کہ یہ ایک غیر حقیقی خیال ہے خاص کر ریاست کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگوں کیلئے سخت مشکل ہوگا۔ انہوں نے لکھا ہے ’’ میں سرینگر میں رہتا ہوں، خیال کریں کہ دور دراز علاقوں مثلاًگریز، کرناہ، کیرن اور دیگر علاقوں میں بغیر نقدی رہنا غیر حقیقی خیال ہے‘‘۔

متعلقہ عنوان :