Live Updates

پی ٹی‌آئی چئیر مین عمران خان نے پانامہ لیکس میں اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں‌جمع کروادیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 28 نومبر 2016 15:27

پی ٹی‌آئی چئیر مین عمران خان نے پانامہ لیکس میں اضافی دستاویزات سپریم ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 نومبر 2016ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے پانامہ لیکس سے متعلق اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کروا دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان دستاویزات میں مے فئیر فلیٹس لندن سے متعلق تفصیلات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ کچھ دن قبل پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان 3 روزہ دورے پر لندن گئے تھے۔ عمران خان نے لندن سے واپسی پر مے فئیر فلیٹس لندن سے متعلق اضافی دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کروا دی ہیں۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کی آئندہ سماعت 30 نومبر کو ہو گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات