ن لیگی کارکن سمیعہ چوہدری کا پوسٹمارٹم مکمل، قتل کے کوئی شواہد نہیں ملے

سمیعہ چوہدری کے قتل کے شواہد نہیں ملے ، موت نشے کی زیادتی یا زہریلی چیز پینے کی وجہ سے ہوئی ، ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 28 نومبر 2016 15:48

ن لیگی کارکن سمیعہ چوہدری کا پوسٹمارٹم مکمل، قتل کے کوئی شواہد نہیں ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 نومبر 2016ء) : چنبہ ہاؤس سے برآمد ہونے والے ن لیگی کارکن سمیعہ چوہدری کی لاش کا پوسٹمارٹم کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق سمیعہ چوہدری کے قتل کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ سمیعہ چوہدری کی موت کی وجہ نشے کی زیادتی یا زہریلی چیز پینے کی وجہ سے ہوئی۔ حال ہی میں یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ سمیعہ چوہدری کوکین کا نشہ بھی کرتی تھی۔

(جاری ہے)

پوسٹمارٹم میں زہریلی چیز پینے کے انکشاف کے بعد یہ سوالات کھڑے ہو رہے ہیں کہ اس بات کا تعین کیونکر کیا جائے گا کہ سمیعہ نے زہریلی چیز خود پی یا اسے زبردستی پلائی گئی تھی۔ ایم این اے اشرف چودھری نے کہا کہ سمیعہ نشے کی عادی تھی اور عین ممکن ہے کہ اس کی موت دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ہوئی ہو۔ دوسری جانب پولیس نے سمیعہ چوہدری ہلاکت کیس میں چنبہ ہاؤس کے متعدد ملازمین کو حراست میں لیکر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :