پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر علامہ طاہر القادری4 دسمبر کو پاکستان آئیں گے

پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد کراچی ایئر پورٹ پر انکا استقبال کرے گی، تیاریاں شروع

پیر 28 نومبر 2016 16:54

پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر علامہ طاہر القادری4 دسمبر کو پاکستان ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 نومبر2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر علامہ طاہر القادری4 دسمبر کو پاکستان آئیں گے، پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد کراچی ایئر پورٹ پر انکا استقبال کرے گی۔

(جاری ہے)

جس کے لئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، پاکستان عوامی تحریک کے ذرائع کے مطابق علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کینڈا کے (ٹورانٹو) ایئر پورٹ سے دو دسمبر کو روانہ ہونگے اور وہ دبئی پہنچیں گے جہاں وہ قیام کریں گے اور اسی دن پاکستان کے لئے یہ روانہ ہونگے اور چار دسمبر کو کراچی ایئر پورٹ پر پہنچیں گے جہاں پر پارٹی قائدین اور کارکنان ان کا استقبال کریں گے، علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کراچی میں ایک جلسہ عامر سے بھی خطاب کریں گے، بعد ازاں وہ لاہور آ جائیں گے، 11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی شب کو مینار پاکستان پر سیرت و میلاد مصطفیٰ کانفرنس سے خطاب کریں گے جس کے لئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، اس کانفرنس میں پنجاب بھر سے کارکنوں کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے۔