بھارت’را‘کے ذریعے پاکستان کوکمزورکررہاہے۔شاہ محمودقریشی

عمران خان نہ ہوتے توپاناما لیکس کا معاملہ ختم ہوجاتا،ہم پرالزام ہےکہ ہم سولو فلائٹ کرتےہیں لیکن ہم تو ابھی اڑناسیکھ رہے ہیں،سندھ ایک بڑی جماعت27دسمبرکوکوئی بڑااعلان کریگی۔وائس چیئرمین پی ٹی آئی کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 28 نومبر 2016 16:46

بھارت’را‘کے ذریعے پاکستان کوکمزورکررہاہے۔شاہ محمودقریشی

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28نومبر2016ء) :تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ بھارت ’را‘کے ذریعے پاکستان کوکمزورکررہاہے،تحریک انصاف اور عمران خان نہ ہوتے تو پاناما لیکس کا معاملہ ختم ہوجاتا،سندھ ایک بڑی جماعت 27دسمبرکوکوئی بڑااعلان کرے گی۔انہوں نے آج یہاں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بھارت ’را‘کے ذریعے پاکستان کوکمزورکررہاہے۔

بھارت سے تعلقات برابری پرچاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ہماری کوششوں کے بھارت پاکستان کے ساتھ مذاکرات کیلئے راضی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور عمران خان نہ ہوتے تو پاناما لیکس کا معاملہ ختم ہوجاتا ۔تحریک انصاف کے دھرنے کی بدولت پارلیمانی کمیٹی کاتحفہ ملا۔تحریک انصاف کی وجہ سے ہی انتخابی اصلاحات ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ایک بڑی جماعت 27دسمبرکوکوئی بڑااعلان کرے گی۔سندھ میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ پرتمام جماعتوں نے اتفاق کیا۔شاہ محمودنے کہاکہ ہم پرالزام ہےکہ ہم سولو فلائٹ کرتےہیں، ہم تو ابھی اڑنا سیکھ رہے ہیں۔ عدلیہ آزادہے اور ہمیں اداروں سے توقعات ہیں۔