مصطفی کمال کا23دسمبرکوحیدرآبادکے پکاقلعہ میں عوامی جلسہ کرنے کااعلان

مصطفی کمال نے پارٹی کیلئے شہریوں سے چندے کی اپیل کردی،عوام کوحقوق نہ دیناقوم پرحملے کے مترادف ہے،صاف پانی اور غذانہ ملنے سے ایک کروڑبچے بیمارہیں۔سربراہ پی ایس پی کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 28 نومبر 2016 17:00

مصطفی کمال کا23دسمبرکوحیدرآبادکے پکاقلعہ میں عوامی جلسہ کرنے کااعلان

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28نومبر2016ء) :پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے حیدرآبادکے پکاقلعہ میں 23دسمبرکوعوامی جلسہ کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم 2018ء کے انتخابات کاانتظارنہیں کرسکتے،مصطفی کمال نے پارٹی کیلئے شہریوں سے چندے کی اپیل بھی کردی ہے۔انہوں نے آج یہاں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کوحقوق نہ دیناقوم پرحملے کے مترادف ہے۔

جمہوری طریقے سے عوام کے حقوق کی بات کرینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بچوں کی اچھی تعلیم اور غریب آدمی کاعلاج چاہتے ہیں۔ہمیں مریضوں اور مجبوروں کی زندگیاں چاہئیں۔صاف پانی اور غذانہ ملنے کے باعث ایک کروڑبچے بیمارہیں۔ذہنی بیماربچوں کوفوری علاج کی ضرورت ہے۔مصطفی کمال نے کہا کہ سردیوں کے باوجودلوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔بجلی نہ ہونے کے باعث صنعتیں بندہورہی ہیں۔ہمیں بجلی نہیں بلکہ سستی بجلی اور گیس چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پینے کاصاف پانی اور گھروں کے آگے سے کچرااٹھانا ہے۔