لیفٹیننٹ جنرل عامرریاض جی ایچ کیو میں چیف آف سٹاف مقرر

ان کی جگہ ملٹری سیکرٹری جی ایچ کیو لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کور کمانڈر سدرن کمانڈ ہونگے آئندہ چند روز میں نئے آرمی چیف کی جانب سے مزید تقرریوں اور تبادلوں کاامکان

پیر 28 نومبر 2016 17:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 نومبر2016ء) کورکمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامرریاض کو جی ایچ کیو میں چیف آف سٹاف اور انکی جگہ ملٹری سیکرٹری جی ایچ کیو لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کو کور کمانڈر سدرن کمانڈ تعینات کردیا گیا، آئندہ چند روز میں نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مزید تقرریاں اور تبادلے کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کورکمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامرریاض کو جی ایچ کیو میں چیف آف سٹاف اور انکی جگہ ملٹری سیکرٹری جی ایچ کیو لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کو کور کمانڈر سدرن کمانڈ تعینات کردیا گیا ہے ۔جنرل زبیر حیات کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات ہونے کے بعد عہدہ خالی ہوا تھا۔ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں نئے آرمی چیف جنرل باجوہ مزید تقرریاں اور تبادلے بھی کریں گے ۔جنرل قمر جاوید باجووہ کے آرمی چیف بننے کے بعد انسپکٹر جنرل آف ٹریننگ اینڈ ایویلوئیشن کے خالی ہونے والا عہدے پر بھی تعیناتی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :