وزیر اعلیٰ سندھ کا کمشنر کراچی کو مخدوش عمارات کا خود جائزہ لینے کی ہدایت

پیر 28 نومبر 2016 23:23

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی کو فون کرکے انہیں پاکستان چوک پر جاکر مخدوش عمارات کا خود جائزہ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مخدوش عمارت میں سے لوگوں کو نکالنے کے فوری اقدامات کئے جائیں، تاکہ کسی بھی قسم کے جانی نقصان سے بچا جاسکے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے شہر میں مخدوش عمارتوں سے متعلق تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :