سندھ اسمبلی کا اجلاس دو ہفتہ جاری رہنے کے بعد برخاست کر دیا گیا

پیر 28 نومبر 2016 23:23

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2016ء) سندھ اسمبلی کا اجلاس دو ہفتے تک جاری رہنے کے بعد پیر کو برخاست کردیا گیا۔اسپیکر آغا سراج درانی نے پیر کے روز ایوان کی کارروائی کا ایجنڈا مکمل ہونے کے بعد ایوان میں اجلاس برخاست کرنے کے سلسلے میں گورنر سندھ جسٹس )ر( سعید الزماں صدیقی کا تحریری حکم نامہ ایوان میں پڑھ کر سنایا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 14 نومبر کو بلائے جانے والا یہ اجلاس سابق گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان کی جانب سے طلب کیا گیا تھا لیکن اس دوران ان کی سبکدوشی کے بعد اجلاس برخاست کرنے کا حکم نامہ نئے گورنر جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کی جانب سے جاری کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :