شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء بل 2016ء پر غور آئندہ سیشن تک موخر

پیر 28 نومبر 2016 23:23

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2016ء) سندھ اسمبلی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لائ بل 2016ء پر غور آئندہ سیشن تک موخر کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان کی کارروائی کے دوران جب اس بل کا معاملہ زیر غور آیا تو وزیر پارلیمانی امور نثار احمد کھوڑو نے اسپیکر سے درخواست کی کہ اس بل پر غور کرنے کا معاملہ سندھ اسمبلی کے آئندہ سیشن تک موخر کردیا جائے۔ اسپیکر آغا سراج درانی کی ہدایت پر وزیر پارلیمانی امور نے اس ضمن میں ایوان میں ایک قرارداد پیش کی جس کی ایوان نے منظوری دیدی اور بل پر مزید غور و غوض آئندہ اجلاس تک ملتوی کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :