جنرل راحیل شریف کی انتھک کوششوں سے وطن عزیز میں امن بحال ہوا ، سابق گورنر لیفٹیننٹ جنرل (ر) معین الدین حیدر

منگل 29 نومبر 2016 10:56

جنرل راحیل شریف کی انتھک کوششوں سے وطن عزیز میں امن بحال ہوا ، سابق ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 نومبر2016ء) سابق گورنر لیفٹیننٹ جنرل (ر) معین الدین حیدر نے کہا ہے کہ قوم دہشتگردی کے خاتمے کے لئے جنرل راحیل شریف کی کوششوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاک سر زمین سے دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے جنرل راحیل کو قوم کا اعتماد حاصل رہا اور ان کی انتھک کوششوں سے وطن عزیز میں امن بحال ہوا یہی وجہ ہے کہ قوم ان کے کام کو سراہتی ہے اور انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

سابق گورنر نے کہا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے اوروہاں کی معاشی سرگرمیوں کو بحال کرنے میں بھی جنرل راحیل نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ انھوں نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کے نئے سپہ سالارجنرل قمر جاوید باجوہ بھی جنرل راحیل کے جاری کردہ ایجنڈے کو لیکر آگے چلیں گے اور ملک میں موجود باقی دہشتگردوں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے۔