لائن آف کنٹرول کی صورتحال جلد بہتر ہوجائے گی‘ میرے کندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوگئی ہے‘ ذمہ داری جانفشانی سے سرانجام دونگا‘ میڈیا مثبت کوریج کرے ‘ سابق بھارتی آرمی چیف کے تعریف کرنے پر ان کا شکریہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو

منگل 29 نومبر 2016 12:38

لائن آف کنٹرول کی صورتحال جلد بہتر ہوجائے گی‘ میرے کندھوں پر بھاری ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 نومبر2016ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول کی صورتحال جلد بہتر ہوجائے گی‘ میرے کندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوگئی ہے‘ الله کے فضل و کرم سے یہ ذمہ داری جانفشانی سے سرانجام دونگا‘ میڈیا مثبت کوریج کرے کیونکہ معاشرے میں میڈیا کا اہم رول ہے‘ سابق بھارتی آرمی چیف کے تعریف کرنے پر ان کا شکریہ۔

وہ منگل کو یہاں کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

جب ان سے لائن آف کنٹرول کی صورتحال کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کی صورتحال جلد بہتر ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ میرے کندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوگئی ہے آپ لوگ میرے لئے دعا کیجئے کہ میں اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے سرانجام دوں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں میڈیا کا اہم کردار ہے اس لئے میڈیا مثبت کوریج کرے۔ آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے جب سوال کیا گیا کہ بھارت کے سابق آرمی چیف جنرل بکرم سنگھ نے ان کی تعریف کی ہے تو انہوں نے کہا کہ سابق بھارتی آرمی چیف کا تعریف کرنے پر شکریہ۔ میڈیا پاک فوج اور قوم کا مورال بلند رکھے میڈیا کو ساتھ لے کر چلوں گا۔