صومالیہ میںفورسزاورالشباب کے درمیان جھڑپیں،30جنگجوہلاک

دومیاگائوں میں جنگجومقامی آبادی پر اپنا ٹیکس نافذکرناچاہتے تھے،رہائشیوں اورفورسزنے انکارکرتے ہوئے حملہ کردیا

منگل 29 نومبر 2016 13:17

موغادیشو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 نومبر2016ء) صومالیہ میں ملکی سکیورٹی فورسز اور شدت پسند گروہ الشباب کے جنگجوؤں کے مابین ہونے والی ایک بڑی جھڑپ میں تیس افراد مارے گئے ۔ یہ جنگجو مقامی آبادی پر اپنا ایک ٹیکس نافذ کرنا چاہتے تھے تاہم مقامی آبادی اور مقامی سکیورٹی فورسز نے اس سے انکار کرتے ہوئے ان پر حملہ کر دیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں سے چھبیس مقامی جنگجو تھے۔

یہ واقعہ دومیا نامی گاؤں میں پیش آیا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سرکاری اہلکاروں اور مقامی عینی شاہدین نے بتایا کہ یہ جنگجو مقامی آبادی پر اپنا ایک ٹیکس نافذ کرنا چاہتے تھے تاہم مقامی آبادی اور مقامی سکیورٹی فورسز نے اس سے انکار کرتے ہوئے ان پر حملہ کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں سے چھبیس مقامی جنگجو تھے۔ یہ واقعہ دومیا نامی گاؤں میں پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :