سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے کمان تبدیلی کے بعد ایک اور روایت قائم کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 29 نومبر 2016 14:54

سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے کمان تبدیلی کے بعد ایک اور روایت ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 نومبر 2016ء) : جی ایچ کیو میں آرمی چیف کی کمان تبدیلی کے بعد سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے ایک نئی روایت قائم کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق راحیل شریف نے کمان تبدیلی کے بعد آرمی ہاؤس نہ جانے کا فیصلہ کیا تھا۔ کمان تبدیلی کے بعد جنرل (ر) راحیل شریف دفتر گئے ، ذاتی سامان لیا اور لاہور کے لیے روانہ ہو گئے۔ راحیل شریف دو ہفتے قبل ہی اپنا سامان لاہور منتقل کر چکے تھے۔ راحیل شریف نے کمان تبدیلی کے بعد آرمی ہاؤس نہ جا کر ایک نئی روایت قائم کی ہے۔