Live Updates

عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام کا دورہ مظفر آباد

منگل 29 نومبر 2016 15:22

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2016ء) چیئرمین تحریک انصاف کے سابقہ اہلیہ ریحام خان کا دورہ مظفرآباد ، سری نگر فائونڈیشن کے چیئرمین حافظ میاں شمس الرحمان کی جانب سے دئیے گئے استقبالیہ میں شرکت ،مہاجر کیمپ امبور (کشمیر کالونی )کا معائینہ ، مہاجر خاندانوں اور بالخصوص مہاجرین کے بچوں کے مسائل سے آگاہی حاصل کی ۔

مہاجرین کے بچوں کی تعلیم او ر فلاح و بہبود کیلئے ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایت، بچوں کیلئے ادارہ قائم کرنے کا ارادہ ، تفصیلات کے مطابق ریحام خان نے گزشتہ روز دورہ مظفرآباد کے دوران مہاجرکیمپ امبور کشمیر کالونی کا دورہ کیا۔ اس دوران کیمپ کے صدر اور مہاجرین کے نمائندہ سیاسی و سماجی کارکن سری نگر فائونڈیشن نامی سماجی اور رفاعی تنظیم کے چیئرمین حافظ میاں شمس الرحمان نے محترمہ ریحام خان کے اعزاز میں استقبالیہ دیا اس دوران کیمپ کے خواتین و حضرات نے ریحام خان کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

ریحام خان نے کہا کہ مہاجرین کے بچوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے تاکہ بچوں کی تعلیمی کفالت ، تعلیم اور فلاح و بہبود کیلئے عملی کام کیا جا سکے ۔ کیمپ کے صدر میاں حافظ شمس الرحمان اور دیگر نے ریحام خان کو کیمپ کا دورہ کرکے مہاجرین سے ملاقات اور ان کے مسائل سے آگاہی حاصل کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :