پاکستان میں کاروبار کرنے کیلئے پی ٹی اے کی جانب سے چینی موبائل کمپنی ژیومی کو این او سی جاری کر دی گیا

muhammad ali محمد علی منگل 29 نومبر 2016 21:28

پاکستان میں کاروبار کرنے کیلئے پی ٹی اے کی جانب سے چینی موبائل کمپنی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 نومبر2016ء) پاکستان میں کاروبار کرنے کیلئے پی ٹی اے کی جانب سے چینی موبائل کمپنی ژیومی کو این او سی جاری کر دی گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں دھوم مچانے والی چینی موبائل فون کمپنی ژیومی نے اب پاکستان کی مارکیٹ میں داخل ہونے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ ژیومی کی جانب سے پاکستان میں کاروبار کے آغاز کیلئے پی ٹی اے سے این او سی حاصل کر لیا گیا ہے۔ ژیومی کے موبائل فون اگلے چند روز کے اندر پاکستان کی مارکیٹوں میں فروخت کیلئے پیش کر دیے جائیں گے۔