پاکستانی خارجہ پالیسی اس وقت سکتے میں ہے، افغانستان میں امن پاکستان کی اہم ضرورت ہے، نریندر مودی کی پالیسی پاکستان کو دنیا میں تنہاکرنے کی ہے،پاک بھارت جنگوں میں کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوا، جنگوں کے بعد مسائل مزید بڑھتے ہیں

سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھرکی نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 30 نومبر 2016 11:11

پاکستانی خارجہ پالیسی اس وقت سکتے میں ہے، افغانستان میں امن پاکستان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 نومبر2016ء) سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستانی خارجہ پالیسی اس وقت سکتے میں ہے، افغانستان میں امن پاکستان کی اہم ضرورت ہے ۔ نریندر مودی کی پالیسی پاکستان کو تباہ کرنے کی ہے،پاک بھارت جنگوں میں کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوا۔ جنگوں کے بعد مسائل مزید بڑھتے ہیں ۔وہ منگل کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کر رہی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بہتر انداز میں نہیں اٹھا سکی ۔

(جاری ہے)

بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں جارحیت کا سلسلہ جاری ہے ،بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ وادی میں نہتے شہریوں کو شہیدکیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ ڈائیلاگ پر یقین رکھتی ہے،پاک بھارت جنگوں میں کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوا۔ جنگوں کے بعد مسائل مزید بڑھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی خارجہ پالیسی اس وقت سکتے میں ہے ،ملک کا کوئی وزیر خارجہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان کی اہم ضرورت ہے ۔ نریندر مودی کی پالیسی پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کی ہے ۔