یوکرائن،چرنوبل کے تباہ شدہ جوہری مرکز کے اوپر حفاظتی چھت کی تعمیر مکمل

چھتیس ہزار ٹن وزنی یہ حفاظتی چھت تابکاری کے خلاف ایک سنگ میل ہے،حکام کی گفتگو

بدھ 30 نومبر 2016 11:52

کیف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2016ء) یوکرائن میں چرنوبل کے تباہ شدہ ایٹمی ری ایکٹر کے اوپر ایک نئی حفاظتی چھت کی تعمیر مکمل ہو گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ چھتیس ہزار ٹن وزنی یہ حفاظتی چھت تابکاری کے خلاف ایک سنگ میل ہے۔

(جاری ہے)

چرنوبل کا حادثہ 26 اپریل 1986ء کے روز پیش آیا تھا اور اس کے نتیجے میں پھیلنے والی تابکاری کی زد میں آ کر پچیس ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ تیس سال بعد بھی کئی علاقوں میں تابکاری کے اثرات موجود تھے۔ اس منصوبے کے لیے بنیادی سرمایہ یورپی بینک برائے تعمیر و ترقی کی جانب سے مہیا کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :