پی یس ایل: کوئٹہ گلیڈئیڑ نے عبدالرزاق کی خدمات حاصل کرلی

لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈئیڑ کے اسسٹنٹ کوچ اور بولرز کی تریبت کے لئے کوچ معین خان کیساتھ کام کرینگے

بدھ 30 نومبر 2016 12:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2016ء) پاکستان سوپر لیگ کی فرنچائز ’’کوئٹہ گلیڈئیڑ ‘‘نے ٹیسٹ آل راونڈر عبدلرزاق کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کے لئے 46ٹیسٹ 265ون ڈے اور 32ٹی 20انڑنینشل کھیلنے والے آل راونڈر عبدالرزاق پاکستان سوپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈئیڑ کے اسسٹنٹ کوچ اور بولرز کی تریبت کے لئے کوچ معین خان کیساتھ کام کرینگے۔

پاکستان سوپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹیڈ نے وسیم اکرم اور سلیکشن کمیٹی کے رکن توصیف احمد کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں ،جب کہ پشاور زلمی نے اس بار ٹیسٹ کر کٹ میں پاکستان کے لئے سب سے زیادہ رنز بنانے والے یونس خا ن کوسائن کیا ہے۔لاہور قلندر کے کر کٹ ڈائریکڑ عاقب جاوید ہیں جبکہ کرا چی کنگز نے ٹیسٹ وکٹ کیپر راشد لطیف کی خدمات حاصل کر رکھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :