عدالت سے دستاویزات کیوں چھپائی گئیں؟ جسٹس عظمت سعید نے جواب طلب کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 30 نومبر 2016 13:27

عدالت سے دستاویزات کیوں چھپائی گئیں؟ جسٹس عظمت سعید نے جواب طلب کر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 نومبر 2016ء): سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی ، سماعت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی زیر سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے کی ۔ سماعت کے دوران عدالت میں پی ٹی آئی کے وکیل نعیم بخاری نے دلائل دئے جس کے بعد جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دئے کہ اصل میں عدالت سے دستاویزات چھپائی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے وزیر اعظم کے بچوں کے وکیل اکرم شیخ سے سوال کیا کہ آپ بتائیں کہ عدالت سے دستاویزات کیوں چھپائی گئی ہیں۔ جسٹس کھوسہ نے بھی ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم جاننا چاتے ہیں کہ کس عمر میں بچوں نے اتنا پیسہ کمایا؟ انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کے بچوں کی تاریخ پیدائش طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ قطری شہزادے حماد بن جاسم کی بھی تاریخ پیدائش بھی انٹرنیٹ سے ڈھونڈ کر عدالت کو بتائیں۔