معین خان کا بیٹا زائدالعمر ہونے کی وجہ سے جونیئرایشیاکپ کیلئے پاکستان ٹیم سے ڈراپ

بدھ 30 نومبر 2016 13:52

معین خان کا بیٹا زائدالعمر ہونے کی وجہ سے جونیئرایشیاکپ کیلئے پاکستان ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 نومبر2016ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان کا بیٹا اعظم خان زائد العمر ہونے کی وجہ سے جونیئرایشیاکپ کیلئے پاکستان ٹیم سے ڈراپ کردیا گیاہے۔رپورٹ کے مطابق اعظم خان کوسلیکٹرز نے بطور وکٹ کیپر بیٹسمین منتخب کرلیاتھا لیکن بعدازاں ڈیڑھ ماہ بعد ان کے برتھ سرٹیفیکٹ کو چیک کرنے کے بعدانہیں ڈراپ کردیاگیا کیونکہ ان کی عم19 سال سے زیادہ ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

حیران کن طور پرجونیئرسلیکشن کمیٹی نے پہلے تصدیق کرنے کی زحمت نہیں کی تھی۔واضح رہے کہ جونیئرسلیکشن کمیٹی کے سربراہ باسط علی اس وقت ویمنزٹیم کے ساتھ ملک سے باہر ہیں ۔سلیکٹرزنے اب اعظم خان کی جگہ ہدایت اللہ کو انڈر19ٹیم کاحصہ بنایاہے جو سری لنکا میں ہونے والے ایشیا کپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے جو پہلے ہی ریزرو کھلاڑیوں میں شامل تھے۔اب ان کی جگہ خیام خان کو متبادل پلیئر کے طورپر رکھاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :