Live Updates

تحریک انصاف کے لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ عمران خان

شریف خاندان کی گذشتہ سات ماہ سے کہانیاں بد ل رہی ہیں،۔ قطری شہزادے کا تو سر ہے نہ پاﺅں۔ عدالت میں قطری شہزادے کے خط کی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں۔ چئیر مین نیب کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 30 نومبر 2016 15:06

تحریک انصاف کے لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ عمران خان

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 نومبر 2016ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے کہا کہ میں آج کی سماعت کے بعد تحریک انصاف کے لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کی گذشتہ سات ماہ سے کہانیاں بد ل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالت میں پانامہ کیس کی سماعت چل رہی ہے لیکن کیس ختم ہو گیا ہے ۔ مریم نواز نے 2012میں کہا کہ ان کی اور ان کے خاندان کی بیرون ملک کوئی پراپرٹی موجود نہیں ہے۔

لیکن جب سے بیرون ملک جائیداد کا انکشاف ہوا ہے کہانی بدلتی جا رہی ہے ۔ عمران خان نے کہا کہ فیکٹریوں اور بیرون ملک جائیداد سے متعلق دو کہانیاں ہیں۔قطری حاتم طائی سے پیسے لینے کی کہانی دوسری ہے۔ قطری شہزادے کا تو سر ہے نہ پاﺅں۔ عدالت میں قطری شہزادے کے خط کی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کی کمپنیاں اس لیے چھپائی گئی تھیں کیونکہ ان کے پیچھے اربوں روپے چھپے تھے۔

پانامہ کا انکشاف نہ ہوتا تو کبھی بھی بیرون ملک جائیداد تسلیم نہ کرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں آج تحریک انصاف کے لوگوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ وزیر اعظم نے ایوان میں کہا تھا کہ تمام منی ٹریل موجود ہے ۔ جب پیسہ ہی نہیں تھا تو منی ٹریل کہاں سے آنی تھی؟ ن لیگ کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ معاملہ عدالت جائے گا۔ آج ایک اور کمال ہوا کہ نئی ٹرسٹ ڈیڈ چھلانگ لگا کر آ گئی ہے۔

عدالت میں اب نئی نئی کہانیاں سامنے آ رہی ہیں۔ عدالت میں جمع کروائی گئی دستاویزات کے مطابق ان کی دبئی اسٹیل مل نقصان میں تھی ، دستاویزات کے مطابق دبئی اسٹیل مل میں 2.6ملین کا نقصان ہوا۔ لیکن اس تمام معاملے پر شریف خاندان کے بیانات میں تضادات ہے ۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے موقف اختیار کیا تھاکہ جدہ کی اسٹیل مل بیچ کر بچوں نے کاروبار شروع کیا۔ جب ان کے بیٹے نے کاروبار شروع کیا تو ان کی عمر 25سال تھی، اتنی عمر میں اتنا پیسہ کہاں سے آیا؟اربوں روپے کے کاروبار کے لیے کہاں سے پیسہ آیا؟ جن پیسوں سے جائیداد خریدی وہ نواز شریف کا تھا ۔ چئیرمین نیب نے اس حوالے سے کارروائی کیوں نہیں کی؟ہمارے وکیل نے چئیرمین نیب کے خلاف کریمنل پروسیڈنگ شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات