پاناما لیکس پر نواز شریف کو کچھ نہیںہو گا ،آہستہ آہستہ ساری باتیں صاف ہوتی جائیں گی، الٰہی بخش سومرو
بدھ 30 نومبر 2016 16:19
(جاری ہے)
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر عبدالرحمن آفریدی،چیئرمین حاکم علی ایری ، زاہد حسین رند ، آصف علی بھٹی، محمد اسلم گولو، محمد موسیٰ چانڈیو، ذوالفقار اچکزئی، ایم ڈی عمرانی، عبدالسمیع سومرو، نین بھٹی، جاوید سومرو، صدیق ٹالانی، فضل پٹھان، یحی گھنیو، عبدالقادر کھوسو ودیگر موجود تھے، الٰہی بخش سومرو نے مزید کہا کہ پانامہ لیکس پر نواز شریف کو کچھ نہیں ہوگا آہستہ آہستہ سب باتیں صاف ہوتی جائیں گی سابقہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اچھے انسان تھے موجودہ آرمی چیف ان کی پالیسیوں کو جاری رکھیں گے اور غلط کام کرنے نہیں دینگے، انہوں نے کہا کہ ملازمت میں توسیع لازمی نہیں یہ توسیع دینے والے پر منحصر ہے نہ جانا بھی غلط بات ہے گورنر سندھ ساڑھے بارہ سال رہے میعاد پوری ہونے کے بعد چلے جانا اصولی ہے اپنے معیاد کی عزت کرنا اچھی بات ہے اور یہ نظام کی عزت ہے ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مودی کی گیدڑ بھبکیوں سے کچھ نہیں ہوگا ہماری فوج کا انڈیا مقابلہ نہیں کرسکتا پوری دنیا میں پاک فوج کی صلاحیتوں کی معترف ہے ،انہوں نے کہا کہ عمران خان سیاستدان نہیں ان کی سیاست پارلیمانی نہیں سڑکیں بند کرنے سے حکومتیں نہیں جاتی فیصلے پارلیمنٹ میں ہوتے ہیں ان کا طریقہ غیر جمہوری ہے راستے بند کرنے سے کسی کو گھر نہیں بھیجا جاسکتا تبدیلی کے لیے پارلیمنٹ موجود ہے ،انہوں نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی کمزوری کرپشن ہے جس کو ختم کرنے کی ضرورت ہے کرپشن کے خاتمے کے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں جب تک کرپشن کو ختم نہیں کیا جائے گا عوام کے بنیادی مسائل حل نہیں ہونگے، انہوں نے کہا کہ کرپشن کا خاتمہ تب ممکن ہے جب عوام میں شعور آئے گا ،الٰہی بخش سومرو کا کہنا تھا کہ کراچی حکومت کے کنٹرول میں نہیں کراچی کے حالات کو بہتر کرنے کے لیے حکومت کو اپنی رٹ قائم کرنا ہوگی
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.