لاڑکانہ: سندھ نیشنل فرنٹ کے سربراہ ممتاز بھٹو سمیت19افراد کیخلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج

بدھ 30 نومبر 2016 16:19

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2016ء) سندھ نیشنل فرنٹ کے سربراہ ممتاز بھٹو کے خلاف ڈکیتی اور قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کیٹی میں سندھ نیشنل فرنٹ کے سربراہ ممتاز بھٹو کے خلاف چوری اور ڈکیتی کا مقدمہ درج کر کے پولیس نے 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

مدعی نے مقدمے میں ممتاز بھٹو سمیت 19 افراد کو نامزد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ملزم میرے بھائی کو قتل کر کے 50 گائے بھی ساتھ لے گئے۔ پولیس نے تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ممتاز بھٹو کے ترجمان ابراہیم ابڑو نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مقدمہ سیاسی مخالفت کی بنیاد پر درج کیا گیا ہے اور پی پی حکومت پہلے بھی ایسے ہتھکنڈے استعمال کر چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :