چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی زبیر محمود حیات کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ،پاک بحریہ کے سربراہ ذکاء اللہ نے والہانہ استقبال کیا

بدھ 30 نومبر 2016 17:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2016ء) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی زبیر محمود حیات نے نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ۔ پاک بحریہ کے سربراہ ذکاء اللہ نے ان کا والہانہ استقبال کیا جہاں انہیں بحر ہند میں پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز جنرل زبیر محمود حیات نے نیول ہیڈ کوارٹرز بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی دی اور خطے کی میری ٹائم سکیورٹی میںپاک بحریہ کے کردار پر بریفنگ دی گئی ۔

بحر ہند میں پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ جنرل زبیر محمود حیات نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بحری سرحدوں کا دفاع ناقابل تسخیر بنانے میں بحریہ کا کردار قابل تحسین ہے ۔ ایڈمرل ذکاء اللہ نے کہا کہ پاک بحریہ باہمی تعاون اور یکجہتی کو بڑھانے کے لئے کاوشیں جاری رکھیں گے اور نئے جوائنٹ آف سٹاف کی کمانڈ میں پاکستان کی مسلح افواج مزید ترقی کریں گی ۔ (جاوید)