پی سی بی کا بگ تھری معاہدہ کے تحت سیریز نہ کھیلنے پر بھارت کیخلاف عدالت میں جانیکا فیصلہ
بدھ 30 نومبر 2016 19:34
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 نومبر2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بگ تھری معاہدہ کے تحت سیریز نہ کھیلنے پر بھارت کے خلاف عدالت میں جانے کا فیصلہ کرلیا۔ بگ تھری کے تحت پاکستان کا بھارت سے آٹھ سالوں میں چھ سیریز کھیلنے کا معاہدہ ہوا تھا۔ پہلے ہی سال بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھارتی حکومت کی وجہ سے سیریز کھیلنے سے انکار کردیا تھا۔
بھارت کے ساتھ کھیلنے سے پاکستان کو سپانسرز کی مد میں بہت پیسے مل جاتے ہیں کراچی اور ملتان میں جدید سہولیات سے آراستہ کرکٹ اکیڈمی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں نوجوان کرکٹرز کو ٹریننگ دی جائے گی۔ کمیٹی میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے شہباز سینیئر نے انکشاف کیا ہے کہ پی ایچ ایف کے پاس ملک بھر میں ایک بھی ہاکی گرائونڈ نہیں ہے۔(جاری ہے)
سٹیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کا اجلاس بدھ کو چیئرمین کمیٹی سینیٹر مشاہد الله کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاس ملک میں 9 گرائونڈ ہیں جبکہ لاہور میں کرکٹ اکیڈمی ہے۔
کرکٹ کی ترقی کیلئے دو فل اکیڈمیاں اور تین منی اکیڈمیاں بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں کھلاڑیوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں گی اس موقع پر چیئرمین کمیٹی نے استفسار کیا کہ اکیڈمیوں میں کھلاڑیوں کی رہائش کے حوالے سے کیا انتظامات ہوں گے جس پر شہر یار خان نے کہا کہ منی کرکٹ اکیڈمیوں میں کھلاڑیوں کو الگ الگ کمرے دینے کی بجائے کمپائونڈ میں رکھا جائے گا جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ کمپائونڈ میں کھلاڑیوں کو رکھنے سے مسائل پیدا ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی شکست کی وجہ سے دکھ ہوا جس پر شہر یار خان نے کہا کہ نیوزی لینڈ نے 369 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا کسی بھی کوچ یا کپتان کی کوشش ہوتی ہے کہ اتنے بڑے اہداف میں پہلے وکٹ پر رک کر اچھا بیٹنگ اسٹیڈ دیا جائے قومی اوپنرز نے اچھا بیٹنگ سٹینڈ دیا میچ جیتنے کی کوشش میں ہار گئے اس دوران وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ کمیٹی ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ مشاہد الله ہم الیکشن ہارتے ہیں دھاندلی کے الزامات لگتے ہیں‘ جوتے پڑتے ہیں ہمک پریشان نہیں ہوتے تو آپ ایک میچ ہارنے کی وجہ سے کیوں پریشان ہوگئے ہیں کمیٹی میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے حکام نے بتایا کہ پی ایچ ایف کے پاس ایک بھی ہاکی گرائونڈ نہیں اس حوالے سے تحفظات دور کئے جائیں جس پر وفاقی وزیر نے کہا کہ آپ ایک پروپوزل بنا کر بھیجیں وزیراعظم کو منظوری کیلئے پیش کردوں گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.