محکمہ سوئی گیس کی گیس بحران پر قابو پانے کیلئے نئے کنکشن دینے پر پابندی

بدھ 30 نومبر 2016 21:28

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 نومبر2016ء) محکمہ سوئی گیس نے گیس بحران پر قابو پانے کیلئے گیس پائپ لائن منصوبے تک نئے کنکشن دینے پر پابندی عائد کردی ہے محکمہ سوئی گیس کے ذرائع کے مطابق اس کا مقصد موجودہ صارفین کو گیس کی بہتر فراہمی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے گیس کنکشن کیلئے کسی قسم کی درخواست اب وصول نہیں کی جائیگی جو درخواستیں 2012؁ء سے اگست 2016؁ء تک جمع کروائی گئی ہیں انہیں مرحلہ وار گیس کنکشن فراہم کیا جائیگا تاہم نئے گیس کنکشن پر اس وقت تک پابندی لگائی جارہی ہے جب تک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل نہیں ہوجاتا ذرائع کا کہنا ہے کہ 2018؁ء تک گیس پائپ لائن منصوبے پر بڑی حد تک کام مکمل کرلیا جائیگا جس کے بعد ملک بھر کے تمام دیہی و شہری علاقوں کو گیس کی فراہمی کا منصوبہ شروع کیا جائیگا اور ہر شہری کو گیس کی سہولت فراہم کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :