صوبے میں ٹرانسپورٹ کی حالت بہتر بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہے ہیں ،سیکرٹری پی ٹی اے بلوچستان عبدالخالق مندوخیل

بدھ 30 نومبر 2016 21:57

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2016ء) سیکرٹری پی ٹی اے بلوچستان عبدالخالق مندوخیل نے کہا کہ صوبے میں ٹرانسپورٹ کی حالت بہتر بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔اس سلسلے میں ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل اور انکے حل کیلئے ہرفورم پر آوازاٹھا تا رہوں گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممتاز ٹرانسپورٹرزسعید احمد لہڑی کی قیادت میں ٹرانسپورٹرزکے وفدسے ملاقات کرتے ہوئے کہی قیادت میں ٹرانسپورٹرز کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر فوکل پرسن حاجی جان محمد محمد حسنی بھی موجود تھے ۔سیکرٹری پی ٹی اے بلوچستان نے کہا کہ ہمارا پہلے دن سے ٹرانسپورٹروں کے ساتھ رابطہ اور تعلقات قائم ہیں ٹرانسپورٹ کے شعبے سے متعلق کوئی بھی مسئلہ درپیش ہوتا ہے اسے فوری طور پر دور کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

صوبے میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں انقلابی تبدیل رونما ہورہے ہیں اور ماضی کی نسبت صوبے میں کافی بہتر اور آرام دہ گاڑیاں چل رہی ہیں۔

ٹرانسپورٹروں کی جانب سے جدید گاڑیاں چلانے اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے سے صوبے میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں مقابلے کی فضاء پید ا ہونے کے علاوہ دوران سفر مسافروں کوبہترین سہولیات مل رہی ہیں۔جوکہ ہماری کوشش اور ٹرانسپورٹروں کے تعاون کا مثبت نتیجہ ہے۔انہوں نے کہاکہ صوبے میں ٹرانسپورٹرز عملی طور پر عوام کی خدمت اور سہولت کے لئے اقدامات کررہے ہیں جس سے مسافروں کو دوران سفر پیش آنے والے مشکلات میں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔

حکومت کی جانب سے ٹرانسپورٹ کے شعبے پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے جس سے صوبے میں ٹرانسپورٹ بدل رہا ہے۔اس موقع پر ٹرانسپورٹروں کے وفد نے سیکرٹری پی ٹی اے بلوچستان کے ٹرانسپورٹ کی بہتری کے لئے کئے گئے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے اپنے جائز مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات اٹھانے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :