چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی حسین نواز سے ملاقات نہیں ہوئی‘ آئی ایس پی آر کی تردید

بدھ 30 نومبر 2016 22:25

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2016ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی حسین نواز سے ملاقات کے حوالے سے میڈیاکے ایک سیکشن اور سوشل میڈیاکی خبرکی تردید کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کی رات آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی حسین نواز سے ملاقات کے حوالے سے خبر میں کوئی سچائی نہیں اوریہ خبر بے بنیاد ہے ۔