زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے طلباء و طالبات میں 7173لیپ ٹاپ تقسیم

بدھ 30 نومبر 2016 23:04

فیصل آباد۔30 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2016ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم فیز 2میں پی ایچ ڈی‘ ایم فل ‘ ایم ایس سی (آنرز) اور انڈرگریجوایٹ پروگرامز (16سالہ تعلیم)کے طلباء و طالبات میں 7173لیپ ٹاپ تقسیم کر دیئے گئے۔ ڈائریکٹر فنانشل اسسٹنس پروفیسرڈاکٹر حفیظ احمد صداقت کے مطابق ایک ماہ قبل لیپ ٹاپ کی تقسیم کا شروع کیا جانیوالا سلسلہ اختتام پذیر ہوگیا ہے جس میں روزانہ کی بنیاد پر پانچ سو سے زائد نوجوانوں میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے جاتے رہے۔

بتایا گیا ہے کہ سکیم میں پی ایچ ڈی‘ ایم فل‘ ایم ایس سی (آنرز)‘ ایم بی اے کے ساتھ ساتھ انڈرگریجوایٹ ڈگری پروگرامز میں زیرتعلیم طلباء و طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی میں 7ہزار سے زائد نئے لیپ ٹاپس کی آمد کے تناظر میں ڈاکٹر حفیظ احمد صداقت نے بتایا کہ پاکستان ایجوکیشن و ریسرچ نیٹ ورک (پرن)کے ذریعے یونیورسٹی میں انٹرنیٹ بینڈوتھ 3ہزار سے زائد ہے لہٰذا اس کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے بھی پالیسی متعارف کروا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ لیپ ٹاپ کے ساتھ انٹرنیٹ ڈیوائس بھی تقسیم کی گئی ہے جس کے ذریعے نوجوان 7ماہ تک فری انٹرنیٹ استعمال کر سکیں گے جبکہ یونیورسٹی میں مائیکروسافٹ ٹیسٹنگ سنٹر بھی قائم کر دیا گیا ہے اور لیپ ٹاپ کے ساتھ مائیکرسافٹ سرٹیفکیشن وائوچر کے ذریعے نوجوان ٹیسٹ میں کامیابی کی صورت میں مائیکروسافٹ پروفیشنلز کا سرٹیفکیٹ بھی حاصل کر سکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ جنوری 2017ء میں زرعی یونیورسٹی کو سمارٹ اینڈ سیف کیمپس قرار دے کر وائی فائی اوپن کر دیا جائے گا تاہم سرویلنس کیمرہ کے ذریعے مانیٹرنگ بھی یقینی بنائی جائیگی۔ یونیورسٹی میں مستقبل کے آئی سی ٹی خدوخدل کی تصویر کشی کرتے ہوئے ڈاکٹر حفیظ احمد صداقت نے بتایا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ذریعے جلد ہی سمارٹ کلاس روم پراجیکٹ شروع کیا جائے گاجس سے عام کلاس روم مکمل طور پر ڈیجیٹل کلاس کی شکل اختیار کر جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :