کمشنر سکھر کی جانب سے ملٹری روڈ کی بہتری کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

بدھ 30 نومبر 2016 23:04

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2016ء) کمشنر سکھر ڈویژن محمد عباس بلوچ نے ملٹری روڈ کی بہتری کا جاری کام فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایات دی ہیں، یہ ہدایات انہوں نے گذشتہ روز ڈسٹرکٹ ہائی ویز کی جانب سے ملٹری روڈ (لب مہران تا شکارپور پھاٹک) ڈبل روڈ کی تعمیر کی اسکیم پر پیشرفت کے سلسلے میں طلب کیئے گئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔

(جاری ہے)

کمشنر کو بتایا گیا کہ ملٹری روڈ کی ایم اینڈ آر اسکیم پر 41.900ملین روپے خرچ کیے جارہے ہیں، اور کام تیزی سے جاری ہے کمشنر سکر ڈویژن محمد عباس بلوچ نے ہدایت کی کہ عوام کو ٹریفک کے مسائل سے نجات دلانے کیلئے ملٹری روڈ کی بہتری ضروری ہے اور اس لیئے فوری طور پر ملٹری روڈ کا کام جلد مکمل کیا جائے اور اس روڈ کو مثالی بنایا جائے۔ کمشنر سکھر نے کہا کہ ملٹری روڈ پر ڈرینیج اور بجلی کے پولز کی منتقلی فوری طور پر کی جائے تاکہ اسکیم پر کام جلد مکمل ہوسکے اور عوام کو اس کا فائدہ پنہچ سکے۔

اس سلسلے میں کسی بھی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملٹری روڈ کی اسکیم میں کام کے معیار کو یقینی بنانا متعلقہ افسران کی ذمہ داری ہے اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ ہونا چاہئے۔