جشن عید میلاد النبی ؐ بھرپور طریقے سے منایا جائے گا ،ضلع انتظامیہ جلوسوں، ریلیوںکیلئے ہر ممکن تعاون کریگی ،ڈپٹی کمشنر گھوٹکی

بدھ 30 نومبر 2016 23:04

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2016ء) ڈپٹی کمشنر خیرپور محمد سلیم راجپوت نے کہا ہے کہ جشن عید میلاد النبی ؐکے جلوسوں، ریلیوں اور دیگر پروگراموں کے لیے ضلع انتظامیہ کی جانب سے تعاون کیا جائے گا ۔ جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس کے دبار ہال میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایس ایس پی غلام اظفر مہیسر، اے ڈی سی ٹو ریاض حسین وسان، رینجرز کے کرنل ضیاء الدین ، آٹھوں کے تعلقوں کے اے سیز، ڈی آئی بی انچارج علی گل ملاح ، امن کمیٹی کے صدر مولانا صدر الدین پھلپوٹو، مولانا میر محمد میرک ، پیر سید عبدالقادر شاہ جیلانی ، کمال شاہ سمیت بریلوی ، دیوبندی، سنی تحریک، قادری تحریک ، جماعت اہلسنت سمیت تمام تنظیموں کے رہنمائوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ڈی سی خیرپور نے مزید کہا کہ تمام مکتبہ فکر ضلع بھر میں امن و امان بحال رکھنے کے سلسلے میں انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں ربیع الاول میں تمام تر علاقوں میں صفائی ستھرائی، اسٹریٹ لائٹ حفاظتی انتظامات اور دیگر اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔ اس موقع پر اجلاس میں شریک تمام تنظیموں کے علما کرام اور نمائندوں نے اپنی گزارشات، شکایات اور سفارشات سے ضلع انتظامیہ کو آگاہ کیا۔

متعلقہ عنوان :