خیر پور پولیس کیجانب سے جشن عید میلاد النبی ؐ کے پروگرامات کے حوالے سے مضبوط حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے، ایس ایس پی خیرپور غلام اظفر مہیسر

بدھ 30 نومبر 2016 23:04

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2016ء) ضلع خیرپور بھر میں 71 مقامات پر جشن میلاد النبی ؐکے پروگرام منعقد ہوں گے، ضلع پولیس خیر پور کی جانب سے جشن عید میلاد النبی ؐ کے پروگرامات کے حوالے سے مضبوط حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے،امن و امان بحال رکھنا پولیس کا فرض ہے ، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق یہ بات سینئر سپرنٹینڈنٹ پولیس خیرپور غلام اظفر مہیسر نے ڈپٹی کمشنر خیرپور کی زیر صدارت جشن عید میلاد النبیؐ کے سلسلہ میں ایک اجلاس کے دوران بتائی، انہوں نے کہا کہ پولیس کی نفری کے ساتھ رینجرز کی نفری بھی تعینات کی جائے گی جبکہ پاک آرمی کو تیاری حالت میں رکھا جائے گا جس کیلئے خطوط ارسال کیے گئے ہیں ، اجلاس میں رینجرز کے کرنل ضیاء الدین نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ رینجرز جشن میلاد النبی ؐ کے تمام جلوسوں اور پروگراموں کے دوران ڈیوٹی سر انجام دے گی جبکہ تمام تنظیمیں اپنے پروگرام، شرکاء ، تقاریر کرنے والے علماء اور وقت کے بارے میں تفصیلات فراہم کریں کسی نے بھی قانون کی خلاف ورز ی تو اس کے خلاف فوری ایکشن کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ عوام سے اپیل کی کہ وہ پرائیویٹ گاڑیوں میں روٹر لائٹس اور کالے سیشوں کو خود ختم کردیں بصورت دیگر رینجرز کاروائی کرے گی انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر ہر صورت میں عمل درآمد کرایا جائے گا

متعلقہ عنوان :