عوام کو معیاری اور حفظان صحت کے مطابق اشیائے خوردنی فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے ‘ بلال یاسین

فوڈ اتھارٹی مرتب کردہ میکنزم پر عملدرآمد کرانے میں قواعد و ضوابط کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے نگرانی کی کارروائی جاری رکھے گی ‘ صوبائی وزیر خوراک

جمعرات 1 دسمبر 2016 22:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا ہے کہ عوام کو معیاری اور حفظان صحت کے مطابق اشیائے خوردنی فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے ، فوڈ اتھارٹی مرتب کردہ میکنزم پر عملدرآمد کرانے میں قواعد و ضوابط کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے نگرانی کی کارروائی جاری رکھے گی ۔ یہ بات انہوں نے سول سیکرٹریٹ کمیٹی روم میں گھی اور آئل ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔

صوبائی وزیر انڈسٹری چوہدری شفیع گجر کے علاوہ اجلاس میں سیکرٹری انڈسٹری مجتبیٰ پراچہ ،سیکرٹری خوراک آصف بلال لودھی ، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل بھی موجودتھے۔اجلاس میں گھی اور ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کی جانب سے مطالبات پر غور و خوص ہوا اور فیصلہ کیا گیا کہ گھی اور آئل مصنوعات کی چیکنگ کے لئے مربوط پالیسی مرتب کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو اپنی سفارشات پیش کرے گی اس پر ایسوسی ایشن نے اپنی ہڑتال واپس لے لی۔

(جاری ہے)

قبل ازیں صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے اپنے دفتر میں فلور ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے ملاقات ۔گندم ایکسپورٹ پالیسی بارے درپیش مسائل پر تفصیلی غور و خوص ہوا ۔ اس موقع پر سیکرٹری خوراک آصف بلال لودھی بھی موجود تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ گندم ایکسپورٹ کے لئے مقامی ایکسپورٹرز کی آسانی کے لئے تمام بنیادی وسائل برؤئے کار لائے جا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :