قومی کر کٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی ارتھر نے آسٹریلیا میں گرم موسم سے آمیدیں لگا لیں

کھلاڑی نیوزی لینڈ کے ٹھنڈے موسم میں اچھی کارکردگی نہ دکھاسکے لیکن آسٹریلیا کا گرم موسم ان کیلئے ٹھیک رہیگا،ٹیم آسٹریلیا کیخلاف عمدہ کھیل پیش کرنے کیلئے تیار ہے، دورہ نیوزی لینڈ سے ہمیں آسٹریلیا کے خلاف سیریز میںمدد ملے گی،بابر اعظم میں ویرات کوہلی کی شکل نظر آتی ہے، 22 سال کی عمر میں ویرات کوہلی بھی بالکل اسی طرح کھیلتے تھے، ہیڈکوچ مکی ارتھر

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:07

قومی کر کٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی ارتھر نے آسٹریلیا میں گرم موسم سے آمیدیں ..
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) پاکستانی کر کٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی ارتھر نے دورے آسٹریلیا میں گرم موسم سے آمیدیں لگا لیں۔ہیڈکوچ کا کہنا تھا کہ کھلاڑی نیوزی لینڈ کے ٹھنڈے موسم میں اچھی کارکردگی نہ دکھاسکے لیکن آسٹریلیا کا گرم موسم ان کیلئے ٹھیک رہیگا،ٹیم آسٹریلیا کیخلاف عمدہ کھیل پیش کرنے کیلئے تیار ہے، دورہ نیوزی لینڈ سے ہمیں آسٹریلیا کے خلاف سیریز میںمدد ملے گی،بابر اعظم میں ویرات کوہلی کی شکل نظر آتی ہے، 22 سال کی عمر میں ویرات کوہلی بھی بالکل اسی طرح کھیلتے تھے۔

اپنے ایک انٹرویو میں پاکستانی کر کٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی ارتھر نے کہا کہ نوجوان بابر اعظم ایک بہترین کھلاڑی بن سکتا ہے اور میں یہاں تک کہہ سکتا ہوں کہ اس عمر میں وہ اتنے ہی اچھے ہیں جتنے کہ ویرات کوہلی تھے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کے باوجود پاکستان نے دورہ آسٹریلیا کیلئے اپنا 16رکنی اسکواڈ برقرار رکھا ہے۔

مکی آرتھر 2013 میں آسٹریلیا کوچنگ چھوڑنے کے بعد وہ پہلی مرتبہ کینگروز کا سامنا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف 2-1 سے شکست کا سامنا کرنے والی آسٹریلین ٹیم کے خلاف عمدہ کھیل پیش کرنے کیلئے تیار ہے اور اگر دورہ نیوزی لینڈ میں ہمیں ایک اور ٹیسٹ میچ ملتا تو ہم کنڈیشنز کو بہتر طریقے سے سمجھ سکتے تھے لیکن ہمیں امید ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ سے ہمیں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کیلئے تیاریوں مدد ملے گی۔

آسٹریلیا کے خلاف برسبین میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل پاکستانی ٹیم کینز میں کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف تین روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔برسبین کے بعد میلبورن اور سڈنی میں بھی دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے جس کے بعد دونوں ٹیمیں پانچ ایک روزہ میچوں کیلئے مدمقابل ہوں گی۔کینزپہنچنے پرہیڈ کوچ مکی آرتھرکا کہنا تھا کہ کھلاڑی نیوزی لینڈ کے ٹھنڈے موسم میں اچھی کارکردگی نہ دکھاسکے لیکن آسٹریلیا کا گرم موسم ان کیلئے ٹھیک رہیگا۔

متعلقہ عنوان :