ناروے، میگنس کارلسن نے مسلسل تیسری بار شطرنج عالمی چیمپئن شپ جیت لی

9دن جاری رہنے والے مقابلے میںمیگنس کارلسن نے روسی کھلاڑی کو 16بازی کی 50چال میں بے بس کر دیا

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:07

ناروے، میگنس کارلسن نے مسلسل تیسری بار شطرنج عالمی چیمپئن شپ جیت لی
اوسلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 دسمبر2016ء) شطرنج کی عالمی چیمپئن شپ کا اعصاب شکن مقابلہ ناروے کے میگنس کارلسن نے جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق شطرنج کے موجودہ عالمی چیمپئن ناروے کے میگنس کارلسن اور روسی کھلاڑی سرگئی کرجیکین کے درمیان بارہ بازیوں کے مقابلے ہار جیت کے بغیر ختم ہوئے اور شطرنج کے عالمی چیمپئن کافیصلہ نہ ہو پایاتاہم نارویجن کھلاڑی میگنس کارلسن نے شیشے کے سائونڈ پروف کمرے میں روسی کھلاڑی کو بالآخر پچھاڑ دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے 16بازی کی 50چال میں اپنے حریف کو بے بس کر دیا۔ کارلسن نے مسلسل تیسری بار شطرنج چیمپین شپ میں فتح حاصل کی ہے۔ یہ مقابلہ انیس دن جاری رہا۔

متعلقہ عنوان :