سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری 4دسمبر صبح 4بجے کراچی پہنچیں گے

ْکراچی ائر پورٹ پر میڈیا سے اہم گفتگو ،تحریک قصاص کے حوالے سے اہم اعلان کریں گے،الیاس مغل

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2016ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری اطلاعات الیاس مغل نے کراچی میڈیا سیل سے جاری اپنے اطلاعاتی بیان میں کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہر القادری 4دسمبر بروز اتوار صبح 4بجے کراچی ائر پورٹ پر اتریں گے جہاں انکا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر طاہر القادری کراچی ائر پورٹ پر میڈیا سے اہم گفتگو اور تحریک قصاص کے حوالے سے اہم اعلان کریں گے۔

ترجمان پاکستان عوامی تحریک کے مطابق ڈاکٹر طاہر القادری کی پاکستان آمد اور شہر کراچی میں انکی مصروفیات کا مکمل شیڈول ۳ سمبر کو کراچی میڈیا سیل سے جاری کیا جائے گا۔سربراہ پاکستان عوامی تحریک 4دسمبر کو ہی کراچی نشتر پارک میں دہشت گردی اور کرپشن کی گٹھ جوڑ پر اہم خطاب بھی کریں گے۔