شہر بھر میں آ وار ہ کتو ں کی فور ی تلفی کا حکم

جمعرات 1 دسمبر 2016 23:29

ملتان۔یکم دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 دسمبر2016ء)ڈسٹر کٹ کوآرڈی نیشن آ فیسر ملتا ن نادر چٹھہ نے شہر یو ں کی جا نو ں کے تحفظ کیلئے شہر بھر میں آ وار ہ کتو ں کو فور ی ما ر نے کا حکم جا ر ی کیا ہے ۔انہو ں نے محکمہ صحت کے شعبے کو ہد ایت کی کہ فو ر ی طو ر پر ما ہر نشانہ با ز شو ٹر ز اور زہر یلی ادویا ت کے ذ ر یعے آ وا ر ہ اور پا گل کتو ں کو ما ر کر شہر سے باہر دفن کیا جا ئے ۔

(جاری ہے)

ڈ ی سی او نے اس سلسلے میں ڈسٹر کٹ آ فیسر ہیلتھ (ٹو) ڈا کٹر وسیم رمز ی کو حکم دیا کہ کتو ں کو ما ر نے و الے عملے کی کمی پوری کر نے کیلئے فو ری اشتہا ر دیکر بھر تی کی جا ئے جبکہ نئے شو ٹرز بھی ہا ئر کئے جا ئیں اور سا بق فو جیو ں کو اس مرحلے میں تر جیح د ی جا ئے ۔ نا در چٹھہ نے کہا کہ کتے ما ر مہم میں شر یک عملے کو مو ٹر سائیکلیں اور شنا خت کیلئے وردی بھی دی جا ئے ۔انہو ں نے محکمہ صحت کو 1 ما ہ میں تمام آ وار ہ کتے ما ر نے کا ٹار گٹ دیتے ہو ئے فو ر ی کارروا ئی شروع کر نے کا حکم دیا ۔