ایم کیو ایم کے مقتول رہنما عمران فاروق کی اہلیہ شدید علیل، ہسپتال میں زیر علاج

muhammad ali محمد علی جمعرات 1 دسمبر 2016 22:35

ایم کیو ایم کے مقتول رہنما عمران فاروق کی اہلیہ شدید علیل، ہسپتال میں ..

لندن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم دسمبر2016ء) ایم کیو ایم کے مقتول رہنما عمران فاروق کی اہلیہ شدید علیل ہونے کے باعث ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کچھ برس قبل ایم کیو ایم کے رہنما عمران فاروق کو قتل کر دیا گیا تھا۔ عمران فاروق کی موت کے باعث ان کی اہلیہ مسلسل صدمے سے دوچار رہیں اور کئی بار شدید علیل بھی ہوئیں۔

(جاری ہے)

اب خبر موصول ہوئی ہے کہ شمائلہ عمران شدید علیل ہونے کے باعث لندن کے ایک ہسپتال میں داخل کر لی گئی ہیں۔

ڈاکٹرز کی جانب سے شمائلہ عمران کے آپریشن کیلئے غور کیا جا رہا ہے۔ تاہم شمائلہ عمران کی مالی حالت بے حد خراب ہے جبکہ ان کے بچوں کی دیکھ بھال کیلئے لندن میں ان کا کوئی رشتے دار موجود نہیں ہے۔ اس تمام صورتحال میں بلند و بانگ دعوے کرنے والی ایم کیو ایم لندن کی قیادت کی بھی جانب سے شمائلہ عمران کی کوئی مدد نہیں کی گئی ہے۔