سکوائش پلیئرز کی عالمی تنظیم "پروفیشنل سکواش ایسو سی ایشن "نے سکوائش کی تازہ رینکنگ جاری کر دی

ورلڈ سکواش چیمپین شپ کے فائنل میں شکست کھانے والے مصر کے محمد آل شوربگے پہلی پوزیشن بچانے میں کامیاب

جمعہ 2 دسمبر 2016 14:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) سکوائش پلیئرز کی عالمی تنظیم "پروفیشنل سکواش ایسو سی ایشن "نے سکوائش کی تازہ رینکنگ جاری کر دی جس میں ورلڈ سکواش چیمپین شپ کے فائنل میں شکست کھانے والے مصر کے محمد آل شوربگے پہلی پوزیشن بچانے میں کامیاب رہے ، پاکستان کے فرحان محبوب رینکنگ میں 22درجہ ترقی کرتے ہوئے 63ویں جبکہ فرحان زمان تین درجہ ترقی کیساتھ عالمی رینکنگ میں 49ویں نمبر پر آ گئے۔

(جاری ہے)

پروفیشنل سکواش ایسو سی ایشن کی جانب سے جاری تازہ تفصیلات کے مطابق ورلڈ سکوا ش چیمپین شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرنیوالے مصری کے کریم عبدل ترقی پاکر دوسرے نمبر پر آ گئے جبکہ فرانس کے گریگوری گلیئٹر ایک درجہ تنزلی کیساتھ تیسرے نمبر پر ہیں ، رینکنگ میں پاکستان کے فرحان زمان تین درجہ ترقی کیساتھ 52ویں سے 49ویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ چیف آف ائیر اسٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپین شپ کا ٹائٹل جیتنے والے فرحان محبوب 85ویں نمبر سے ترقی کرتے ہوئے 63ویں نمبر پر آ گئے ہیں ، طیب اسلم رینکنگ میں 6درجہ تنزلی کیساتھ65ویں نمبر پر آ گئے ، رینکنگ میں شاہ جہان خان 96ویں اور اسرار احمد 138ویں نمبر پر ہیں ، ڈوپنگ کیس کا شکار پاکستانی پلیئرز ناصر اقبال کی عالمی رینکنگ میں میزد تنزلی ہوئی ہے جو 56ویں نمبر سے 121ویں نمبر پر جا پہنچے ہیں۔

متعلقہ عنوان :