نیشنل ایکشن پلان نہیں،(ن)لیگ کاپلان ناکام ہواہے۔بلاول بھٹو
چوہدری نثارناکام ہوچکے ہیں،تخت لاہورڈرتا ہے کہ میں میرمرتضیٰ بھٹوکابھانجاہوں،27دسمبرتک مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو’گونوازگو‘کے نعرے لگیں گے۔چیئرمین پیپلزپارٹی کایوم تاسیس کی تقریب سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 2 دسمبر 2016 16:10
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02دسمبر2016ء):پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ نیشنل ایکشن پلان نہیں بلکہ (ن)لیگ کاپلان ناکام ہوگیاہے،چوہدری نثارناکام ہوچکے ہیں،27دسمبرتک مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو’گونوازگو‘کے نعرے لگیں گے۔انہوں نے آج بلاول ہاؤس لاہورمیں پیپلزپارٹی کی یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ بے نظیربھٹونے دہشتگردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جان دی۔
تخت لاہورڈرتا ہے کہ میں میرمرتضیٰ بھٹوکابھانجابھی ہوں۔شہیدبے نظیربھٹو،ذولفقاربھٹو،میرمرتضیٰ بھٹوآج بھی زندہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں انصاف اور مساوات چاہیے۔میں بھی میٹروچاہتاہوں لیکن عوام کوپہلے روٹی کپڑامکان،تعلیم ،صحت دو۔انہوں نے کہاکہ چوہدری نثارناکام ہوچکے ہیں۔(جاری ہے)
نیشنل ایکشن پلان نہیں بلکہ ن لیگ کاپلان ناکام ہوا۔نیشنل ایکشن پلان کی حالت عوام کے سامنے ہے۔
بلاول بھٹونے گونثارگوکے نعرے بھی لگواتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثارلڑنے اور بولنے کیلئے تیارنہیں ہیں۔بلوچستان،سندھ،پنجاب ،کراچی یاخیبرپختونخواہ،سوات،نارتھ اور ساؤتھ وزیرستان سے نعرہ نہیں اٹھ رہابلکہ گونثارگو کانعرہ لاہور سے اٹھ رہاہے۔انہوں نے کہا کہ پاناما اسکینڈل پراپوزیشن کے بل کامطالبہ کیاتھا۔میاں صاحب نے ہماراپہلا مطالبہ بھی تسلیم نہیں کیا۔اگرحکومت نے ہمارے چارمطالبات تسلیم نہ کیے تو 27دسمبرکے بعدگونوازگوکے نعرے لگیں گے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.