عدالت نے عمران فاروق قتل کیس کے لزمان کاشف خان کامران، محمد انور اور افتخار حسین کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے

جمعہ 2 دسمبر 2016 18:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران فاروق قتل کیس کے لزمان کاشف خان کامران، محمد انور اور افتخار حسین کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے ایف ا?ئی اے کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کی استدعا پر 3ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

ایف آئی اے چالان کے مطابق کاشف خان کامران براہ راست عمران فاروق کے قتل میں ملوث ہے۔پراسیکوٹر ایف آئی اے وسیم رانجھا کی استدعا پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔مقدمے کے 3ملزمان معظم علی ، خالد شمیم اور محسن علی سید گرفتار اور اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید ہیں۔ کیس کی آئندہ سماعت 8دسمبر کوہوگی۔

متعلقہ عنوان :