معذور افراد کو انتخابی عمل کا حصہ بنانے کیلئے میڈیا ،این جی اوز اور دیگر سٹیک ہولڈر ز کو بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا،سردار رضاخان

آزادانہ منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کیلئے ضروری ہے عوام بلخصوص معذور طبقہ اور خواتین بغیر کسی روک ٹھوک کے اپنا رائے دہی استعمال کر سکیں،چیف الیکشن کمشنر کا سیمینار سے خطاب

جمعہ 2 دسمبر 2016 18:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) چیف الیکشن کمشنر سردارمحمدرضا خان نے کہاہے کہ آزادانہ منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کیلئے ضروری ہے کہ عوام بالخصوص معذور طبقہ اور خواتین بغیر کسی روک ٹھوک کے اپنا رائے دہی استعمال کر سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ ایک روزہ سیمینار سے خطاب کے دوران کیا سیمینار کا مقصدالیکشن کے عمل میں معذور افراد کی شرکت کو یقینی بنایا ہے چیف الیکشن کمشنر نے اپنے خطاب میں کہاکہ آئین کے آرٹیکل25کے مطابق ملک کے تمام شہریوں کے حقوق برابر ہیں اور معذور افراد کا بھی وہی حق ہے جو کہ آئین میں ایک مکمل طور پر صحت مند شخص کو دیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ معذور افراد کو انتخابی عمل کا حصہ بنانے کے لئے میڈیا ،این جی اوز اور دیگر سٹیک ہولڈروں کو اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرنا ہوگا اس موقع پر سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب ملک نے کہاکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ملک کے نظرانداز اور کمزور طبقوں کی انتخابی عمل میں شمولیت کیلئے مناسب ماحول بنا رہی ہے اور اس سلسلے میں ملکی اور غیر ملکی اداروں کی جانب سے تعاون کو قبول کرے گی انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن کی کوشش ہوگی کہ اگلے انتخابات کیلئے پولنگ سٹیشنوں کو عوام کیلئے زیادہ سے زیادہ رسائی کے مطابق بنائے جائیں گے اس موقع پر ڈی ایف آئی ڈی کی سربراہ جوآنا ریڈ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ برطانیہ پاکستان میں سماجی اور اقتصادی ترقی کیلئے بھرپور تعاون فراہم کر رہا ہے انہوںنے کہاکہ انتخابات اور سیاست کے عمل میں معذور افراد کی شرکت ایک مشکل مرحلہ ہے اور انہیں فیصلہ سازی کے عمل میں اپنی آواز کو بلند کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوںنے کہاکہ ہمیں معذور افراد جو ووٹ دینے کی عمر کو پہنچ چکے ہیں کو انتخابی عمل میں بھرپور شرکت کرنے کیلئے مشترکہ طور پر کوششوں کو مذید بڑھانا ہوگااس موقع پر آئفیس کے کنٹری ڈائریکٹر عاطف شیخ نے کہاکہ معذور افراد کو انتخابی عمل میں شریک کرنے کیلئے اگاہی مہم بے حد ضروری ہے انہوں نے بین الاقوامی سطح پر معذور افراد کے حقوق کیلئے سول سوسائٹی سمیت دیگر تنظیموں کی جانے والی جدوجہد پر روشنی ڈالی۔

۔۔۔اعجاز خان

متعلقہ عنوان :