امن کے بغیر پاکستان سمیت پورے خطے میں ترقی کاخواب شرمندہ تعبیرنہیں ہوسکتا‘ ہمارے اردگرد جو حالات بن رہے ہیں اس میں ذراسی غلطی کی گنجائش بھی نہیں ہے، ملکی سالمیت اوربقاء جمہوری اداروں کے استحکام میں ہے، محمود خان اچکزئی کا خان شہید کی 43 ویں برسی کی مناسبت سے منعقدہ جلسے سے خطاب
جمعہ 2 دسمبر 2016 22:09
(جاری ہے)
محمود خان اچکزئی نے کہاکہ پاکستان اورافغانستان مل بیٹھ کر امن کا راستہ تلاش کریں۔
پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی جمہوریت، جمہوری اداروں کی بالادستی اورغریب انسانوں کوتعلیم اورصحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہاکہ پشتون وطن تمام ترنعمتوں سے مالامال ہے‘ پشتونخواہ میپ بولان سے لیکرچترال تک تمام پشتونوں کومتحد کرکے ایک صوبہ بنانے کیلئے بھرپورجدوجہد کریگی ۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹ میں پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر وصوبائی صدر سینیٹرعثمان خان کاکڑنے کہاکہ خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی قربانیوں افکار اورسیاست سے اکثر لوگ واقف ہے۔ انہوںنے ظلم وجبراورپشتون قوم کے روشن مستقبل کیلئے سیاست کی خان شہید عبدالصمد خان کی خدمات پرانہیں شاندارالفاظ میں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے آج کایہ عظیم انسان جلسہ منعقد کیاگیا ہے ۔سینیٹرعثمان خان کاکڑ نے کہاکہ دہشت گردی ایک لعنت ہے اوردہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں افراد شہید ہوئے جبکہ دہشت گردوں نے کئی سکول ،کالج ،مساجد تباہ کردیئے اس لیے حکومت دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پرعملدارآمد کویقینی بنائیں ۔انہوںنے کہاکہ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی ایک جمہوری وسیاسی پارٹی ہے جو ایک گھرانے اورخاندان کی مانند ہے۔ جلسہ عام سے صوبائی وزیربلدیات سردارمصطفی خان ترین ،سابق سینیٹرعبدالروف لالہ نے بھی خطاب کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.