وزیر برائے سماجی بہبود شمیم ممتاز کیجانب سے د ارلامان سکھر کی سیکیورٹی پر تحفظات کا اظہار

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:57

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) وزیر برائے سماجی بہبود شمیم ممتاز نے د ارلامان سکھر کی سیکیورٹی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے دارلا مان کے عملے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے اور ہدایت کی کہ آئندہ دارلامان میں وزیر سے لے کر عام آدمی تک بغیر داخلے پاس کے انٹری نہ دی جائے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق سکھر کے دورہ کے دوران انہوں نے دارلامان کی سیکیورٹی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے عملے کی غفلت اور لاپرواہی قرار دیا اور دو ٹوک انداز میں واضح کیا کہ دارلامان میں رہائش پزیر خواتین ہر لحاظ سے حکومت کی ذمہ داری ہیں اور ان کا تحفظ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے اس میں کسی بھی قسم کی لاپرواہی اور غفلت ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس موقع پر انہوں نے دارلامان سے متصل دارلاطفال کا بھی دورہ کیا اور وہاں موجود بچوں کی دینی و دنیاوی تعلیم و تربیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان بچوں کو قران و سنت ، نماز اود ینی ودنیاوی تعلیم سے آراستہ کیا جائے تاکہ یہ بچے مستقبل میں اس ملک کے کار آمد اور ذمہ دار شہری بن سکیں۔