سکھر میں جشن عید میلاد النبیؐ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں

جمعہ 2 دسمبر 2016 22:57

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) جشن عید میلاد النبیؐ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور ماہ ربیع الاول کا چاند نظر آتے ہی ان تیاریوں میں تیزی آگئی ہے۔ جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق انجمن فدایان رسول (رجسٹرڈ) کا سالانہ مرکزی مشاورتی اجلاس ٹیسٹی ہال بندر روڈ پر مفتی محمد ابراہیم قادری اور مفتی محمد عارف سعیدی ، مفتی چمن زمان قادری کی زیر سرپرستی منعقد ہوا، اجلاس میں بتایا گیا کہ 12ربیع الاول کو جشن عید میلاد النبی کا مرکزی جلوس حسب روایت درگاہ حضرت شیخ شہین بادشاہ، شیخ شہین روڈ سے صبح 8 بجے سے شروع ہوکر شہر کی مختلف شاہراہوں بیراج روڈ، شکارپور روڈ، فیض محمد روڈ، غریب آباد، کرن بیکری چوک سے ہوتا ہوا، گھنٹہ گھر پہنچے گا، جہاں میلاد مصطفیٰ کمیٹی کے مرکزی استقبالی کیمپ کے باہر مرکزی جلوس کے قائدین علمائے کرام، مذہبی رہنمائوں اور شرکاء جلوس کا والہانہ اور پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سالانہ مرکزی جلسہ عید میلاد النبی ؐمنعقد ہوگا اور مرکزی جلوس کے علمائے کرام قائدین خطاب کرینگے، جلسے کے بعد جلوس اپنی اگلی منزل کی جانب رواں دواں ہوگا، شہید گنج، صرافہ بازار، فریئر روڈ، موچی بازار، شاہی بازار، لیاقت چوک، نشتر روڈ، میانی روڈ، ڈھک روڈ سے ہوتا ہوا، پان منڈی، گھنٹہ گھر پہنچے گا۔ جلوس کا اختتام انجمن فدایان رسول کے زیر اہتمام پان منڈی سالانہ جشن عید میلاد النبی ﷺ کانفرنس ہوگی جس میں علمائے کرام خطاب کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :