مکران سے مسلح افراد نے کسٹم انسپکٹر سمیت3اہلکاروں کو گاڑی سمیت اغواء کرلیا

جمعہ 2 دسمبر 2016 23:23

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) مکران کے علاقے سے نامعلوم مسلح افراد نے کسٹم انسپکٹر سمیت 3اہلکاروں کو اغواء کرلیا۔

(جاری ہے)

لیویزکے مطابق جمعہ کی شب مکران کے علاقے کوسٹل ہائی وے پر پسنی زیرو پوائنٹ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے کسٹم انسپکٹر عبدالمالک ،سپاہی حفیظ اللہ اور ماجد کو اغواء کرلیا اورنامعلوم مقام کی طرف فرار ہوگئے ملزمان کسٹم اہلکاروں کی گاڑی بھی اپنے ہمراہ لے گئے ہیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز اور فرنٹیر کور بلوچستان نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سملزمان اور اغواء ہونے والے کسٹم اہلکاروں کی تلاش کیلئے سرچ آٖپریشن شروع کردیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :