سانحہ بلدیہ فیکٹری میں ملوث اہم ملزم رحمان عرف بھولا تھائی لینڈ میں گرفتار

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 3 دسمبر 2016 09:55

سانحہ بلدیہ فیکٹری میں ملوث اہم ملزم رحمان عرف بھولا تھائی لینڈ میں ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3دسمبر۔2016ء) سانحہ بلدیہ فیکٹری میں ملوث اہم ملزم تھائی لینڈ سے گرفتار ہو گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سانحہ بلدیہ فیکٹری میں ملوث اہم ملزم رحمان عرف بھولا تھائی لینڈ میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رحمان عرف بھولا کو پاکستان لانے کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ملزم رحمان عرف بھولا کو بنکاک میں انٹر پول نے گرفتار کیا۔ بلدیہ ٹاؤن میں گارمنٹس فیکٹری میں آگ لگنے سے 259 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :