یوکرائن نے ٹرمپ کی انتخابی مہم سبوتاژ کرنیکی کوشش کی ، روس کا یوکرائن پر الزام

ہفتہ 3 دسمبر 2016 12:22

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 دسمبر2016ء) روس نے یوکرائن پر الزام عائد کیا ہے کہ یوکرائن نے نومنتخب صدرٹرمپ کی انتخابی مہم سبوتاڑ کرنیکی کوشش کی تھی۔ترجمان محکمہ خارجہ روس کا کہنا ہے کہ یوکرائن نیافواہیں پھیلا کر ٹرمپ کی انتخابی مہم پیچیدہ بنادی تھی۔

(جاری ہے)

ماریاز خروا کا کہنا ہے کہ یوکرائن کی ایسی حرکتوں کاماضی میں اسیفائدہ ملتا رہا ہے۔امریکی اخبار کے مطابق یوکرائن نے ٹرمپ کی انتخابی مہم کیسربراہ پر یوکرائنی ارب پتی افراد سے رقم لینیکاالزام لگایاتھا۔امریکی اخبار میں خبر شائع ہونے پر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے سربراہ پال مینفورٹ کو چیئرمین کا عہدہ چھوڑنا پڑا تھا۔۔

متعلقہ عنوان :